گیا:بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج Mirza Ghalib College Gaya کے استاد پروفسیر ضیاء الرحمن جعفری کو " استاد رتن ایوارڈ " Ustad Ratna Award ملا ہے۔اترپردیش کی سرکاری منظور شدہ تنظیم اندر دھنش ادبی انجمن کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے کالج کے ٹیچرز ، غیرتدریسی عملہ اور منتظمہ نے ضیاء الرحمن جعفری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ Mirza Ghalib College Professor Received Award
ضلع گیا کے ضیاء الرحمن جعفری کو استاد رتن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ضیاء الرحمن جعفری نے بتایا کہ اندرا دھنش ادبی انجمن اترپردیش کی جانب سے آج یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے کئی اساتذہ کو ٹیچر رتن ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔ یہ تقریب آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد ہوئی تھی۔ ضیاء الرحمن جعفری آن لائن تقریب میں شریک ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اندرا دھنش ادبی انجمن کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ میں ان کا بھی نام شامل تھا انہوں نے کہاکہ ان کے لیے یہ اعزاز ایک بڑا تحفہ ہے کیونکہ اس ادبی انجمن کی جانب سے بڑی ہستیوں کو ایوارڈ سے سرفراز کیا جاچکاہے۔