گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا ہیڈ کوارٹر سے 80 کلومیٹر دور امام گنج بلاک نکسل متاثر علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ علاقہ اکثر نکسلی واردات اور دیگر مجرمانہ وارداتوں کے لیے سرخیوں میں رہتا ہے، تاہم اسی بلاک کی ایک پنچایت "بیکوپور پنچایت" کی مکھیا نے اپنے بلند حوصلے اور علاقے کی ترقی کے جذبے کے ساتھ بہتر کام کرنے کی وجہ سے نام روشن کیا ہے۔ بیکوپور پنچایت کو اب وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں مکھیا مہر انگیز خانم کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی اطلاع ضلع کو موصول ہوئی The Prime Minister will honor Mukhiya Mahar Angez Khanum۔
دراصل، مکھیا مہر انگیز خانم کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ایوارڈ دیکر اعزاز بخشا جائے گا اور یہ تقریب یوم پنچایتی راج کے موقع پر 24 اپریل کو جموں کشمیر میں منعقد ہوگی اور یہاں دن دیال اپادھیائے Empowerment award سے مہر خانم انگیز کو نوازا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ امرت مہوتسو کے تحت بیکوپور پنچایت کو منتخب کیا گیا ہے۔ مہر انگریز خانم نے مثالی تاریخ رقم کی ہے۔ بیکوپور پچھڑا اور نکسل متاثر علاقہ ہونے کے باوجود انہوں نے یہاں مرکزی و ریاستی حکومت کے سبھی منصوبوں کو زمینی سطح پر بہتر ڈھنگ سے نافذ کرایا ہے۔