اردو

urdu

By

Published : Aug 19, 2021, 1:20 PM IST

ETV Bharat / state

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، کمرشیل میں راحت

مرکزی حکومت جہاں ایک طرف ملک میں پٹرول ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمت کو کم کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے وہیں گھریلو گیس کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ سے عوام پریشان ہوگئی ہے۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، کمرشیل میں راحت
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، کمرشیل میں راحت


بہار میں 17 اگست سے رسوئی گیس کی نئی قیمت نافذ ہو چکی ہیں، جس کے تحت پہلے کے مقابلے اب رسوئی گیس لینے پر 25 روپے اضافے کے ساتھ قیمت چکانی ہوگی جب کہ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں معمولی کمی بھی آئی ہے، جس سے تجارتی اداروں، ریسٹورنٹ اور ہوٹل کے مالکان کو جزوی راحت ملی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھنے سے لوگوں میں سخت ناراضگی دیکھی جارہی ہے، اس سے خواتین زیادہ پریشان نظر آرہی ہیں۔

نئے ضابطہ کے مطابق 14 کیلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 25 روپے اضافہ کے ساتھ 933 روپے سے بڑھ کر 958 روپے ہوگئی ہے جب کہ 5 کیلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 344 روپے سے بڑھ کر 353 روپے ہوگئی ہے. چھوٹے والے کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے. اسی طرح کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں معمولی راحت دی گئی ہے، 19 کیلو کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1841 سے کم ہوکر 1836 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 47 کیلو کمرشیل سلنڈر کی قیمت بھی 4596 روپے سے کم ہوکر 4584 روپے ہوگئی ہے. اس میں 12 روپے کی ریلیف دی گئی ہے۔


بہار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر رام نریش سنگھا نے کہا کہ 'ایل پی جی کا جائزہ عام طور پر مہینے کے آخر میں کیا جاتا ہے، بعض اوقات مہینے کے وسط میں بین الاقوامی بازار کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے، قیمتوں میں صرف اس ماہ کے وسط میں اتار چڑھاؤ آیا ہے. امید ہے آنے والے دنوں میں سلنڈر کی قیمتوں میں کمی آئے'.

ABOUT THE AUTHOR

...view details