اردو

urdu

By

Published : May 16, 2020, 7:49 PM IST

ETV Bharat / state

صدر اور وزیراعظم اس بار مظفر پور کی شاہی لیچی کا لطف نہیں اٹھا پائیں گے

ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں ملک کے صدر اور وزیر اعظم کو تحفے میں بھیی جانے والی شاہی لیچی کو منتخب کرنے کے لیے ابھی تک کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔جس سے اس بار لیچی کو دہلی بھیجنے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیںْ

صدر اور وزیراعظم اس بار مظفر پور کی شاہی لیچی کا لطف نہیں اٹھا پائیں گے
صدر اور وزیراعظم اس بار مظفر پور کی شاہی لیچی کا لطف نہیں اٹھا پائیں گے

مظفرپور کی شاہی لیچی پوری دنیا میں مشہور ہے۔دنیا کے بہت سارے ممالک میں اس لیچی کی مانگ ہے۔مظفر پور کی ضلع انتظامیہ ہر برس شاہی لیچی کو ملک کے صدر اور وزیراعظم کے ساتھ دیگر وی آئی پی لوگوں کو تحفے کے طور پر دیتی ہے، لیکن اس بار کورونا انفیکشن کی وجہ سے اس پر گرہن لگ گیا ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی ٹیم کئی محاذوں پر کام کررہی ہے۔جس کی وجہ سے اس بار انتظامیہ تحفے کے طور پر بھیجے جانی والے بہترین لیچی کے باغوں کو منتخب نہیں کرپائی۔

صدر اور وزیراعظم اس بار مظفر پور کی شاہی لیچی کا لطف نہیں اٹھا پائیں گے

ایسے میں ڈی ایم چندر شیکھر سنگھ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے درمیان لیچی بھجینا ممکن نہیں ہے۔

تاہم ، ڈی ایم ڈاکٹر چندرشیکھر سنگھ نے کہا کہ اب اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس بار کورونا انفیکشن کی وجہ سے انتظامیہ کے سامنے بہت سارے چیلنج ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ دہلی اور معزز شخصیات کو لیچی بھیجنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیتی ہے۔ جو لیچی کے معیار کے انتخاب سے لے کر باغات خریدنے اور دہلی بھیجنے کے انتظامات کرتی تھی ، لیکن اس بار کورونا انفیکشن نے اس پر پانی پھیر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details