آج کیمور میں یوم آزادی منانے کو لیکر بھبھوا کے جگ جیون اسٹیڈیم میں چل رہی تیاریوں کا جاٸزہ لیا گیا۔
کیمور ڈی ایم نول کشور چودھری اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دونوں افسران مشترکہ طور پر جگ جیون اسٹیڈیم میں پہنچے اوربارش کے پیش نظر ، ضلعی آفیسر نے سماجی فاصلے کے بعد نکاسی آب ، صفائی، بیٹھنے کے انتظامات ، بیریکیڈنگ اور پریڈ وغیرہ کا معائنہ کیا۔
انھوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی۔
یہ بھی پڑھیے:بہار: سیلاب کی وجہ سے 24 افراد ہلاک، 75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر
اس موقع پر سب ڈویژنل آفیسر بھبھوا جنم جۓ شکلا ، اسپیشل ایکزیکیٹو آفیسر ، ضلعی خفیہ برانچ ، ڈپٹی کلکٹر ، ضلعی جنرل برانچ ، سٹی ایگزیکٹو آفیسر ، سٹی کونسل بھبھوا، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر بھبھوا اسسٹنٹ انجینئر بلڈنگ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
وہیں دوسری جانب متلقہ عامہ کے افیسر پربھات کمار جھا نے بتایا کی اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی گٸ ہے معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا لازمی ہے۔
ساتھ ہی ماسک کا استعمال لازمی ہے، اس لیے ماسک ضرور استعمال کریں۔