اس آڈیو میں بی جے پی کے امیدوار مبینہ طور پر پارٹی کے کارکن سے گفتگو کر رہے ہیں۔
اس آڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ارریہ کے لوگوں سے بات چیت کی۔
مقامی لوگوں نے اس طرح کے آڈیو کی مذمت کی اور کہا کہ ارریہ ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں لہذا فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام کر دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
ارریہ پارلیمانی حلقے میں جو آڈیو وائرل ہوا ہے، ای ٹی وی بھارت اس کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔