اردو

urdu

ETV Bharat / state

'امدادی کارروائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد' - بہار

ریاست بہار کے ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ دہلی سے لوٹنے کے بعد ضلع کلکٹریٹ پہنچے اور ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو سے ملاقات کرکے ضلع میں پیدا ہوئی سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

'امدادی کارروائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد'

By

Published : Jul 15, 2019, 2:02 PM IST

کلکٹریٹ آفس میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنانچہ ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت میں سیلاب کا پانی خطرہ کے نشان سے اوپر ہے مگر ضلع انتظامیہ ان حالات کو لے کر پوری طرح سے مستعد اور چوکس ہے۔

'امدادی کارروائی میں انتظامیہ پوری طرح مستعد'

انہوں نے کہا کہ ضلع کے نو بلاکز میں سے چھ بلاکز سیلاب کے پانی سے پوری طرح متاثر ہے۔

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ وہ دہلی میں چل رہے ایوان کو چھوڑ کر ضلع میں آئے سیلاب کی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کی غرض سے آئے ہیں۔

انہوں نے ضلع کلکٹر کو فوری طور پر راحت رسائی کام شروع کرنے کی ہدایات دیں۔

وہی ضلع کلکٹر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ سبھی متاثرہ علاقوں میں راحت کیمپ لگائے جا رہے ہیں، فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے، اور اس سے متعلق افسران کو سخت ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ جوگبنی سے لے کر فاربس گنج کے رمیا، خواس پور تک درجنوں گاؤں سیلاب کے زد میں ہیں اور سکٹی، پلاسی، جوکی ہاٹ، ارریہ اور کرسا کانٹا گاؤں میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں فی الوقت 94 کشتیوں کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی کام پر لگ چکی ہے۔

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کی اس گھڑی میں عوام صبر بنائے رکھیں۔انہوں نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل بھی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details