اردو

urdu

By

Published : Jul 12, 2021, 11:06 PM IST

ETV Bharat / state

قانون کے ذریعہ آبادی پر قابو نہیں پایا جاسکتا: نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلٰ نتیش کمار نے کہا کہ 'آبادی پر قابو پانے کے لئے صرف قانون کے ذریعہ کچھ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔ جب عورتیں بیدار ہوں گی تو ہی آبادی کی شرح میں کمی آئے گی۔

قانون کے ذریعہ آبادی پر قابو نہیں پایا جاسکتا: نتیش کمار
قانون کے ذریعہ آبادی پر قابو نہیں پایا جاسکتا: نتیش کمار

نتیش کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'قانون کے ذریعہ بڑھتے آبادی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔

ویڈیو


وزیر اعلٰی نے کہا کہ 'دوسری ریاستوں میں جو بھی ہو لیکن میں صاف طور پر کہتا ہوں کہ آبادی پر قابو پانے کے لئے صرف قانون کے ذریعہ کچھ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا۔ جب عورتیں بیدار ہوں گی تو ہی آبادی کی شرح میں کمی آئے گی، جس پر ہم کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بیوی میٹرک پاس تھیں، تو ملک میں پیدائش کی شرح 2 فیصد تھی اور جب عورتیں انٹر پاس ہوئیں تو یہ کم ہو کر 1.7 فیصد ہوگیا، جبکہ بہار میں یہ شرح 1.6 ہے۔

نتیش کمار نے مزید کہا کہ بہار میں تعلیمی بیداری کے بعد آبادی کی شرح میں کمی آئی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح کام ہوتا رہا تو 2040 تک آبادی میں اضافہ نہیں ہوگا، اور مزید کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلی نتیش کمار سیلاب متاثرہ علاقوں کا آج ہوائی جائزہ لیں گے

نتیش کمار نے کہا کہ بہت لوگوں کو لگتا ہے کہ قانون بنا دینے سے بڑھتے ہوئے آبادی پر قابو پالیا جائے گا، اس معاملے میں ہمارا خیال صاف ہے جب تک عورتیں تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی تب تک آبادی پر کنٹرول کرنا مشکل ہے۔

سیلاب کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ پوری طرح سے تیار ہیں، ہم نے اپنے تمام افسران کو ہدایات دیا ہے کہ ایک بھی متاثر خاندان چھوٹنا نہیں چاہئے، میں نے خود تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، ہر ڈی ایم کو کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں۔؎

ABOUT THE AUTHOR

...view details