ریاست بہار کا ضلع گیا آلودہ شہروں میں سے ایک ہے۔ شہر گیا کی Air quality index بھی خطرناک زمرے تک جا پہنچتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے باشندوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
Pollution Control Campaign: آلودگی سے نجات کے لیے نئی مہم کی شروعات گزشتہ ماہ گیا کا ایئر کوائلٹی انڈیکس 477 تک جا پہنچا تھا حالانکہ گیا میں ایئر کوائلٹی بہتر ہونے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ گیا شہر مذہبی اور سیاحتی نقطہ نظر سے بھی اہم ہے اور اس کی عالمی سطح پر پہچان ہے۔
یہاں آلودگی کی وجہ سے سیاحت پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں میونسپل کارپوریشن نے شہر گیا کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے مثبت پہل کی ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے 55 لاکھ کی لاگت سے پانی چھڑکاؤ مشین گاڑی کی خریداری کی ہے۔ اس گاڑی کی خاصیت ہے کہ اس پر چاروں طرف سے اسپرے مشین اور پائپ لگے ہیں، جس سے پچاس فٹ دوری تک پانی کا چھڑکاؤ کیا جاسکتا ہے۔
خاص طور پر ان راستوں اور علاقے میں چھڑکاؤ کیے جائیں گے جہاں پر گرد و غبار زیادہ ہیں۔ اس گاڑی سے تنگ گلیوں میں بھی چھڑکاؤ ہوگا۔ سینیٹائزیشن کا کام بھی بہتر ڈھنگ سے انجام پائے گا۔
اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر گنیش پاسوان نے کہا کہ یہاں آلودگی دہلی اور دوسرے آلودہ شہروں کی طرح ہی ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے مہم Pollution Control Campaignچلانے کی ضرورت ہے۔ اب ہر دن اس سے پانی کا چھڑکاؤ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی ایک سنگین مسئلہ
وہیں ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ جس طرح سے کورونا وبا کے دوران شہر میں سینیٹائزیش کیا گیا تھا، اسی طرح آلودگی پر قابو پانے کے لیے مہم چلانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ شہر گیا ایک بڑا شہر ہے اور یہاں چھ لاکھ کی آبادی ہے۔ ایسے میں آلودگی سے نجات حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔