پٹنہ: بہار میں موکاما اور گوپال گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق موکاما اور گوپال گنج اسمبلی حلقوں میں صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹروں میں جوش و خروش نظر آرہا ہے۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 6.30 بجے سے ووٹر اپنی باری کے لیے قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے ہیں۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک ہوگی۔ Bihar Bypolls
ذرائع کے مطابق ابتدائی دو گھنٹوں میں تقریباً ساڑھے گیارہ فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے، دونوں اسمبلی حلقوں میں اس وقت پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ پولنگ کارکن سنجے کمار، جو موکاما اسمبلی حلقہ کے پنڈارک بلاک کے بوتھ نمبر 46 پر ووٹ ڈالنے جا رہے تھے، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ گوپال گنج اسمبلی ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کسم دیوی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے موہن پرساد گپتا کے درمیان ہے۔ آر جے ڈی امیدوار کو جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور کانگریس سمیت سات جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی اپنے دم پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم سے عبدالسلام، بی ایس پی سے محترمہ رابڑی دیوی کے بھائی اور سابق ایم پی سادھو یادو کی بیوی اندرا یادو بھی اس سیٹ سے میدان میں ہیں۔
اس کے ساتھ ہی موکاما اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے چھ امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے چار مرد اور دو خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ اس سیٹ پر اصل مقابلہ سابق ایم ایل اے اننت سنگھ کی بیوی آر جے ڈی امیدوار نیلم سنگھ اور بی جے پی کی سونم دیوی کے درمیان ہے۔ ان دونوں سیٹوں میں سے 2020 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کے سبھاش سنگھ، گوپال گنج سے اور آر جے ڈی کے اننت سنگھ موکاما سے منتخب ہوئے تھے، لیکن اس سال یہ سیٹ سبھاش سنگھ کی بے وقت موت اور اننت سنگھ کے سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ جس پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔
Bihar Bypolls بہار کے موکاما اور گوپال گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری - گوپال گنج میں ضمنی انتخابات کت لیے ووٹنگ شروع
بہار میں موکاما اور گوپال گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جمعرات کی صبح 7 بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔ یاد رہے کہ گوپال گنج اسمبلی ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی کسم دیوی اور راشٹریہ جنتا دل کے موہن پرساد گپتا کے درمیان ہے۔ Bihar Bypolls
Etv Bharat