اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولنگ مراکز پر بے ضابطگی، 20 معطل - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے بہار میں چوتھے اور ملک کے لیے پانچوں مرحلے کے لیے جاری پولنگ کے درمیان مونگیر پارلیمانی حلقے میں دو پولنگ مراکز پر بے ضابطگی برتنے کے معاملے میں پریزائیڈنگ افسر اور پولس عملہ سمیت 20 لوگوں کو معطل کر دیا ہے ۔

ec

By

Published : May 6, 2019, 5:33 PM IST

ریاست کے چیف الیکشن افسر ایچ آر شری نیواس نے بتایا کہ مونگیر لوک سبھا حلقے میں لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے پولنگ مرکز نمبر 339 اور 340 پر چوتھے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران ہوئی گڑبڑی کے معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں 10 نامزد لوگوں پر ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ وہیں پریزائیڈنگ افسر ، مجسٹریٹ اور پولیس عملہ سمیت 20 لوگوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

شری نیواس نے بتایاکہ پولنگ مرکز نمبر 339 اور 340 پر جن لوگوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے چھیڑ چھاڑ کی ہے ان لوگوں پر بھی الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ چوتھے مرحلے میں پولنگ کے دوران 29 اپریل 2019 کو مونگیر لوک سبھا حلقہ میں لکھی سرائے اسمبلی حلقہ کے بوتھ نمبر 339 اور 340 پر بوگس ووٹنگ اور صحافی کے ساتھ مار پیٹ کے سلسلے میں کمیشن کو شکایت ملی تھی۔ اسی بنیاد پر جانچ کی گئی اور رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details