پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ایک ویب پورٹل کے نامہ نگار نتیش کمار سنگھ کل رات نوگچھیا سب ڈویژنل دفتر سے نیوز لیکر واپس لوٹ رہے تھے تبھی جوان سنجیو سنگھ نے ان سے لاک ڈاﺅن کے دوران جاری خصوصی پاس کو دکھانے کو کہا ۔ پاس دکھائے جانے کے باوجود بھی بہار پولیس کے جوان نے صحافی کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی.
صحافی کے ساتھ تشدد کے الزام میں پولیس اہلکار معطل - گچھیا کی پولیس سپرنٹنڈنٹ نیدھی
بہار میں بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا تھانہ علاقہ میں نامہ نگارکے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو آج معطل کر دیا گیا ہے۔
صحافی کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار معطل
ذرائع نے بتایاکہ معاملے میں صحافی کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد اس کی تصدیق کرائی گئی جس کے بعد نو گچھیا کی پولیس سپرنٹنڈنٹ نیدھی رانی نے ملزم پولیس اہلکار سنجیو سنگھ کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا حکم دیا ہے۔