اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: پولیس نے کئی لیٹرز شراب کو ضائع کیا

بہار میں شراب پر پابندی عائد ہونے کے باوجود شراب کی تسکری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، سیمانچل کے سرحد سے متصل مغربی بنگال سے شراب کی تسکر ضلع ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج کے راستے ریاست کے دیگر اضلاع میں زور و شور سے ہورہا ہے۔

By

Published : Mar 11, 2020, 7:45 PM IST

پولیس نے کئی لیٹرز شراب کو ضائع کیا
پولیس نے کئی لیٹرز شراب کو ضائع کیا

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے محکمہ ایکسائڈ نے حالیہ دنوں میں 15 ہزار 198 لیٹر اسپریٹ اور 591 لیٹر شراب و بیئر ضبط کئے گئے تھے جس کو پرانے جیل کے احاطہ میں ضائع کیا گیا، یہ سبھی اشیاء گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضبط کئے گئے تھے۔

پولیس نے کئی لیٹرز شراب کو ضائع کیا

اسی ضمن میں ارریہ کے محکمہ ایکسائڈ نے حالیہ دنوں میں 15 ہزار 198 لیٹر اسپریٹ اور 591 لیٹر شراب و بیئر ضبط کئے گئے تھے جس کو پرانے جیل کے احاطہ میں ضائع کیا گیا، یہ سبھی اشیاء گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضبط کئے گئے تھے۔

محکمہ ایکسائڈ کے آفیسر امرتیش کمار نے کہا کہ ضلعی کورٹ و ضلعی کلکٹر سے اجازت ملنے کے بعد شراب و اسپریٹ کو ضائع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائڈ ہمیشہ سے اپنے کاموں کو ایمانداری سے کرتے آئی ہے، ہم لوگ مسلسل ٹول پلازہ و قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی جانچ کر شراب تسکر کو پکڑ رہے ہیں چونکہ اسی راستے سے وہ دوسرے اضلاع جاتے ہیں۔

ریاستی حکومت نے پولیس انتطامیہ کو شراب تسکر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے اس کے باوجود شراب مافیاؤں کے اندر خوف نہیں ہے اور وہ مسلسل سیمانچل کے راستے بہار میں شراب کی تسکری کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details