اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کا مخبر ہی ملزم - crime news

ریاست بہار کے کیمور علاقے میں پولیس نے اپنے ہی مخبر کو گرفتار کیا جس نے ذاتی رنجش کا بدلہ لینے کے لیے ایک شخص کو پھنسانے کی کوشش کی۔

پولیس کا مخبر ہی ملزم

By

Published : Aug 18, 2019, 11:57 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:18 AM IST

کیمور پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص غیر قانونی طور پر ہتھیار کا کاروبار کرتا ہے اور تو پولیس نے فرضی گاہک بن کر اس شخص کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی لیکن جب پولیس نے مزید تفتیش کی تو اس کی بھی آنکھیں پھٹی رہ گئیں۔

پولیس کا مخبر ہی ملزم، ویڈیو

تفصیلات کے مطابق پولیس کو ایک مخبر نے بتایا تھا کہ دینبندھو نامی شخص غیر قانونی ہتھیار فروخت کرتا ہے تو پولیس نے جال بچھا کر اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا اور فرضی گاہک بن کر ہتھیار خریدنے گئے، دینبندھو نامی شخص کے گھر سے ہتھیار بر آمد کئے۔

دینبندھو نامی شخص سے جب پولیس نے پوچھ تاچھ کی تو اس نے کہا کہ جو ہتھیار اس کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں وہ اس سے لاعلم ہے۔

اس کے بعد پولیس نے اپنے مخبر سے پوچھ تاچھ کی تو مخبر نے کہا کہ اس نے ذاتی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے دینبندھو کو پھنسانے کے لیے اس کے گھر میں یہ ہتھیار چھپائے تھے تا کہ پولیس اسے گرفتار کر لے۔

اس معاملے میں پولیس نے ملزم مخبر سمیت اس کے تین ساتھیوں کا بھی گرفتار کیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:18 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details