اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کی مستعدی سے 226 لیٹر غیر قانوی شراب ضبط - غیر قانونی شراب ضبط

بہار میں شراب بندی اور ضلع انتظامیہ کے لاکھ کوششوں کے باوجود ارریہ ضلع میں شراب اسمگلنگ کا کاروبار رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ وہیں پولیس کی مستعدی سے 226 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی ہے۔

پولیس کی مستعدی سے 226 لیٹر غیر قانوی شراب ضبط
پولیس کی مستعدی سے 226 لیٹر غیر قانوی شراب ضبط

By

Published : Jan 23, 2020, 11:07 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:22 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں آئے دن شراب کی گاڑیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا کر فروخت کرنے والے پکڑے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد بھی شراب گروہ پر کوئی لگام نہیں لگ رہا ہے۔

پولیس کی مستعدی سے 226 لیٹر غیر قانوی شراب ضبط

اسی ضمن میں دیر شب محکمہ ایکسائز کی ٹیم ارریہ اور بہادر گنج شاہراہ پر جہان پور ٹول پلازہ کے پاس گاڑی چیکنگ مہم میں بغیر نمبر کی ایک ٹیاگو کار کو شبہ کے بنیاد پر روکا، جانچ کے دوران اس کار میں سے الگ الگ برانڈ کے 226 لیٹر غیر قانونی شراب ملے۔

پولیس نے موقع پر سے ہی گاڑی پر سوار ڈرائیور و ایک شراب تاجر کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:کیمور میں سڑک حادثہ

وہیں پکڑے گئے ڈرائیور کا نام پرمود کمار چودھری ہے اور وہ جوکی ہاٹ کا رہنے والا ہے، جبکہ شراب تاجر اجے لال پورنیہ ضلع کے روٹا تھانہ حلقہ کے سربیٹا کا باشندہ ہے۔

اس سلسلے میں ایکسائز آفیسر امرتیش کمار نے بتایا کہ ارریہ بہادر گنج ٹول پلازہ کے پاس انسپکٹر سراج عالم اور سب انسپکٹر پرشانت کمار کی قیادت میں گاڑی کی چیکنگ مہم چلائی گئی تھی، افسران کی مستعدی سے شراب کے اس بڑے کھیپ کو پکڑنے میں کامیابی ملی ہے۔

حالانکہ گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کی وجہ سے اصل گاڑی مالک کا پتہ نہیں چل سکا ہے، مگر تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details