اردو

urdu

ETV Bharat / state

ویشالی میں 690 کارٹن انگریزی شراب برآمد، 8 گرفتار - اردو نیوز ویشالی

بہار کے ویشالی ضلع میں پولیس نے مختلف تھانہ علاقوں سے 690 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ 8 لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

police arrested 8 person with illegal wine in vaishali
ویشالی میں 690 کارٹن انگریزی شراب برآمد، 8 گرفتار

By

Published : Apr 15, 2021, 2:02 PM IST

پولیس ذرائع نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے بدھ کی تاخیر شب ضلع کے پاٹے پور تھانہ علاقے کے تحت واقع بردیہا گاؤں میں ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

اس دوران ٹرک پر لدے انگریزی شراب کے 416 کارٹن کو موقع سے ضبط کیا گیا۔ منیش کمار، اتل کمار، سروج کمار، ورون رائے، راجکمار رائے، انیل کمار مہتو سمیت آٹھ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے ان کے پاس سے نقدی، تین کاریں، دو پک اپ وین اور ایک بولیرو قبضہ میں لی ہے۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: پلسر سواروں نے ایک شخص کو گولی ماری

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع کے ودوپور تھانہ علاقہ کے پان پور چوک پر واقع ایک کھیت سے بدھ کی رات ایک پک اپ وین پر بھری 274 کارٹن غیر ملکی شراب برآمد کی۔ موقع سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details