اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم سی ایچ میں ڈاکٹرز کی ہڑتال - doctors

بہار کے مشہور پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال ( پی ایم سی ایچ ) میں جونیئر ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کی وجہ سے صحت خدمات متاثر ہیں۔

پی ایم سی ایچ

By

Published : Jul 7, 2019, 11:32 PM IST

ماسٹر ڈگری امتحان میں فیل کرنے کی مخالفت میں پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ان کا الزا م ہےکہ اسپتال میں مریضوں کے مفاد کا معاملہ اٹھانے کی وجہ سے انہیں سزا دی گئی ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے پی ایم سی ایچ کے او پی ڈی کی خدمات پوری طرح سے ٹھپ ہیں۔ مریضوں کو علاج کیلئے پرائیوٹ اسپتالوں میں جانا پڑرہاہے۔

وہیں پی ایم سی ایچ کے اساتذہ کا کہناہےکہ جو طلبا دل جمعی سے مطالعہ کریںگے وہ پاس ہوں گے اور جو پڑھائی پر دھیان نہیں دیں گے تو وہ ضرور فیل ہوں گے۔

دریں اثناءپی ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیو رنجن پرساد نے بتایاکہ او پی ڈی میں روزانہ لگ بھگ 3000 مریض آتے ہیں لیکن ہڑتال کی وجہ سے یہاں تعداد گھٹ کر 1280 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ہڑتال کی وجہ سے ہوئی پیدا صورتحال کو سنبھالنے کیلئے بڑی تعداد میں سنیئر ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر لگائے جانے کے ساتھ ہی ان کے کام گھنٹے بھی بڑھائے گئے ہیں۔
پرساد نے بتایاکہ مریضوں کے علاج کے لئے غیر میڈیکل شعبہ کے لوگوں کو ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مریضوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لئے اسپتال انتظامیہ سبھی ضروری اقدام اٹھا رہا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details