اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم آج مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے - مودی نو شاہراہوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نو منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم بہار کے 45945 دیہاتوں کو آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ خدمات سے جوڑنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے
وزیراعظم بہار کے 45945 دیہاتوں کو آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ خدمات سے جوڑنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے

By

Published : Sep 21, 2020, 8:39 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میںاسمبلی انتخابات سے قبل آج وزیراعظم نریندر مودی نو شاہراہوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس پر تقریباً 14258 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وہیں دوسری جانب وزیراعظم بہار کے 45945 دیہاتوں کو آپٹیکل فائبر انٹرنیٹ خدمات سے جوڑنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ بہار میں ان شاہراہوں کی تعمیر سے ریاست کی ترقی کو فروغ ملے گا، اور رابطے بہتر ہوں گے، اور معاشی ترقی بہار اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی دیکھی جائے گی۔

اتنا ہی نہیں اس سے بہار اور ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ اور اترپردیش میں لوگوں کے درمیان سامان کی نقل و حمل اور آمد و رفت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سنہ 2015 میں بہار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد 15 منصوبوں پر 54700 کروڑ روپے کی تخمینے سے کام کیا جانا تھا اور ان میں سے 13 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، تاہم 38 منصوبے زیر تعمیر ہیں جبکہ دیگر مختص یا نیلامی کے عمل میں ہیں۔

ان منصوبوں کی تکمیل پر بہار کے تمام ندیوں پر پل ہوں گے اور ریاست کی بڑی قومی شاہراہوں کو وسیع کرنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

اسی کے ساتھ ہی پی ایم نے ٹوئٹ کیا کہ بہار میں بنیادی ڈھانچے اور معاشی سرگرمیوں کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے پیر کا دن بہت اہم ہے، کیوں کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دوپہر 12 بجے 14 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے نو شاہراہوں کے تعمیری منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بہار ڈیجیٹل انقلاب کی سمت اہم اقدامات کرنے جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ آنے والے دنوں بہار کے تمام دیہات کو انٹرنیٹ سروس سے مربوط کیا جائے گا، یہ پروجیکٹ گھروں تک انٹرنیٹ کو قابل رسائی بنانے کے عزم کے ساتھ بہار کو مزید خوشحال بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ذریعہ اس پورے منصوبے کو نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں تقریباً چار لاکھ کامن سروس سینٹر موجود ہیں، جو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعہ ڈیجیٹل خواندگی، آیوشمان بھارت، پردھان منتری آواس یوجنا، کسان مان دھن جیسی بہت سی خدمات انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں گرام پنچایتوں میں وائی فائی بھی لگا رکھا ہے، تاہم بہار میں اس کے 34821 سی ایس سی مراکز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details