آرجے ڈی کے سربراہ لالو یادو کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے آج کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے نوٹ بندی ہی نہیں، روزگاربندی بھی کی ہے اور نوجوانوں کی سوچ بندی بھی۔ اب عوام کریں گے کمل کے پھول کی ووٹ بندی‘‘۔
عوام کمل کے پھول کا ووٹ بندی کریں گے: لالو
راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹ بندی اور روزگار کے معاملے پراشاروں میں وزیر اعظم نریندرمودی کی تنقید کی۔
آر جے ڈی کے سربراہ نے اس سے قبل ایک دیگر ٹویٹ میں وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا ’’نتیش کہتے ہیں کہ اب لالٹین کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ بجلی جانے پر تو لالٹین جلانی پڑتی ہی ہے۔ اب کوئی نتیش کو سمجھائے ان کا نشان تیر تو ’دواپر یُگ‘ میں ہی ختم ہو گیا تھا اب ان کا وہ ’تيروا‘ کمل کے پھول کو چاک کرنے کے کام آ رہا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سرخیوں میں رہنے والے چارہ گھپلہ معاملے میں سزا پانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ مسٹر یادو کا علاج رانچی کے راجندر انسٹیٹیوٹ (رمس) میں چل رہا ہے۔ مسٹر یادو کی غیر موجودگی میں ان کے خاندان کے افراد اور حامی ان کے ٹویٹر ہینڈل کو چلا رہے ہیں۔