اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں توسیع کی خبر سے باہر پھنسے افراد پریشان - ملک میں لاک ڈاؤن کا 21 واں دن

ملک میں لاک ڈاؤن کا 21 واں دن ہے، ضلع انتظامیہ کے لیے لوگوں کو لاک ڈاؤن میں گھروں میں رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا مگر اب لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کے بعد عوام کے ساتھ اب انتظامیہ کے لیے بھی یہ ایک بڑا چیلینج ہوگیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کی خبر سے باہر پھنسے افراد پریشان
لاک ڈاؤن میں توسیع کی خبر سے باہر پھنسے افراد پریشان

By

Published : Apr 14, 2020, 12:30 PM IST

لاک ڈاؤن کے بعد سے تقریباً 90 فیصد لوگ اپنے گھروں میں ہیں مگر لاک ڈاؤن کو آگے بڑھاکر اسے تین مئی تک کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح 10 بجے لاک ڈاؤن کی میعاد میں توسیع کرتے ہوئے اسے تین مئی تک کرنے کا اعلان کیا اور 20 اپریل کے بعد سے تھوڑی نرمی برتی جائے گی۔

حالانکہ بہار کے ضلع ارریہ کے لوگ اس بات کا شکریہ ادا کر رہے ہیں کہ اب تک ضلع میں کوئی بھی کورونا کا مریض نہیں پایا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اب یہ فکر ستانے لگی ہے کہ آگے ان کی زندگی کیسے چلے گی۔

ارریہ کے زیادہ تر لوگ دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جو پریشان حال ہیں اور حکومت و انتظامیہ سے لگاتار مدد کی اپیل کررہے ہیں، سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ارریہ میں کام کرنے والی این جی او، سرکاری تنظیم و عوامی نمائندوں سے فون کر مدد کی فریاد کر رہے ہیں۔

فاربس گنج کے گلزار نے فون پر بتایا کہ وہ اہل خانہ سمیت گجرات میں پھنسے ہوئے ہیں، گھر جانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، میڈیا سے رابطہ کرنے کے بعد بہار کا ہیلپ لائن نمبر ملا جس پر انہوں نے اپنے مسائل آگاہ کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب جوکی ہاٹ کے باشندہ محمد مجیب جو مزدوری کے لیے لاک ڈاؤن سے چند دن قبل دہلی گئے تھے انہوں نے بھی فون پر بتایا کہ ان کے پاس کھانے پینے تک کے سامان نہیں ہیں، بہار بھون سے رابطہ کیا مگر اب تک کسی طرح کی کوئی امداد نہیں پہنچی ہے۔

اسی طرح ارریہ کے کئی لوگ ہیں جو دیگر ریاستوں میں پھنسے ہیں اور لاک ڈاؤن بڑھائے جانے کی خبر سے پریشان ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details