اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: پل تعمیر نہیں ہونے سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا - ارریہ تازہ ترین خبریں

ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ بلاک واقع ترکیلی گاؤں سے مغرب کی جانب اجگرا پل ایک ایسا پل ہے، جو چھ برسوں سے اپنی بے بسی اور خستہ حالی پر آنسو بہا رہا ہے۔

people troubled due to not constructed bridge
پل تعمیر نہیں ہونے سے ہزاروں آبادی متاثر

By

Published : Jul 13, 2020, 3:39 PM IST

Updated : Jul 13, 2020, 6:05 PM IST

اس پل کی بنیاد سیمانچل گاندھی کے نام سے مشہور سابق مرکزی وزیر الحاج تسلیم الدین نے 2014 میں رکھی تھی، چھ برس گزر جانے کے بعد بھی یہ پل نامکمل ہے اور علاقے کے لوگوں کو چند کلو میٹر کے فاصلے کو تقریباً 12 سے 15 کلو میٹر گھوم کر ارریہ شہر جانا پڑتا ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ترکیلی گاؤں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے بات کی۔

دیکھیں ویڈیو

مقامی لوگوں نے بتایا کہ، 'اس پل کی بنیاد الحاج تسلیم الدین نے علاقے کی ترقی کے لئے 2014 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے رکھی تھی، مگر ان کے انتقال کے بعد کام کی رفتار کم ہو گئی اور 2017 کے سیلاب میں یہ پل پوری طرح سے منہدم ہو گیا۔'

اس کے بعد سے اب تک کسی نمائندہ نے اس طرف توجہ نہیں دی، اگر یہ پل بن جائے تو اس علاقے کے درجنوں گاؤں کو فائدہ پہنچے گا۔'

مقامی لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ، 'اگر اسمبلی انتخاب سے قبل یہ پل مکمل نہیں ہوا تو اس بار ہم لوگ ووٹ کی مخالفت کریں گے، چاہیں پھر وہ کوئی بھی پارٹی ہو۔'

Last Updated : Jul 13, 2020, 6:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details