چین پور کے دوبے پور گاٶں کے دلت ٹولہ سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ مظاہرین نے مکھیا پر لاپرواہی برتنے اور جان بوجھ کر اسکیم سے محروم رکھنے کا الزام عاٸد کیا۔
مظاہرین کے مطابق وزیر اعلی بہار کی بڑی اسکیموں میں شامل ہر گھر نل جل اسکیم کو کیمور میں ان کے عوامی نماٸندے عملی جامہ نہیں پہنا پا رہے ہیں۔
پنچایت کے سربراہان کی لاپرواہی کے سبب چین پور کے بڑھونا پنچایت کے دلت طبقہ کے لوگوں نے تھانہ کا گھیراٶ کر کے مکھیا کے خلاف شکایت کرنے کے ساتھ اپنے گھروں میں نل لگانے اور صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔
چین پور بلاک کی بڈونا پنچایت کے دوبے پور گاؤں کے دلت ٹولہ کے لوگوں نے پانی کے لیے چین پور تھانہ کا گھیراؤ کیا۔ دلت ٹولہ کے لوگوں کا غصہ مقامی ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ مکھیا اور وارڈ ممبر پر نمایاں طور پر نظر آیا۔
تھانہ پر جمع ہجوم کو دیکھ کر اے ایس آئی ارجن داس نے بلاک ڈیولپمنٹ افسر سے بات کی اور مناسب کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔