اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2020, 5:37 PM IST

ETV Bharat / state

سسرال میں پھنسے شخص کی 70 دنوں بعد گھر واپسی

وارانسی کے رہنے والا ایک شخص، اہلیہ اور بچوں کو لینے سسرال آیا تھا، تبھی لاک ڈاؤن کا اعلان ہو گیا۔ اس کے بعد اسے 70 دنوں تک سسرال میں ہی رکنا پڑا۔ اب ٹرینوں کی سروس شروع ہوئی تو اہلیہ اور بچوں کو لیکر واپس لوٹا۔

سسرال میں پھنسے شخص کی 70 دنوں بعد گھر واپسی
سسرال میں پھنسے شخص کی 70 دنوں بعد گھر واپسی

ان لاک 1 میں ٹرین کی سروس شروع ہو جانے سے لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہو رہی ہے۔ ٹرین ایک بار پھر مصیبت کا ساتھی بن کر لوگوں کی خدمت میں دوڑ رہی ہے۔ ریلوے کی اس پہل کے بعد 70 دنوں تک سسرال میں پھنسے ایک شخص کی گھر واپسی ہوئی ہے۔

دراصل، وارانسی کے رہنے والے مہتاب عالم اہلیہ اور بچوں کو لینے اپنے سسرال کیمور آیا تھا، تبھی اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان ہو گیا۔ جس سے واپس نہیں لوٹ سکا اور 70 دنوں تک سسرال میں ہی رہنا پڑا۔

بھبھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پر بیوی اور بچوں کے ساتھ ٹرین کا انتظار کر رہے مہتاب عالم نے کہا کہ ان کی اہلیہ، بچوں کو لیکے میکے آئی تھی۔ وہ انہیں لینے آئے تو لاک ڈاؤن میں پھنس گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب ٹرینیں چلنے لگی ہے تو ریزرویشن کراکر سبھی کو وارانسی لے جا رہا ہوں۔

وہیں، اسٹیشن مینیجر سنجے پاسوان نے بتایا کہ بھبھوا اسٹیشن پر فی الحال تین ٹرینوں کا ٹھہراؤ ہو رہا ہے۔ جس میں پوری۔ نئی دہلی پوروشوتم ایکسپریس، ہاوڑا۔ نئی دہلی پوروا ایسپریس اور ہاوڑا۔ جودھپور سپر فاسٹ ایکسپریس شامل ہیں۔ تینوں ٹرینیں آنے اور جانے کے دوران یہاں رک رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی اسکریننگ کے بعد ہی انہیں اسٹیشن احاطے میں داخلہ دیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details