اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: رکن اسمبلی کے تئیں عوام میں ناراضگی

پھلواری شریف اسمبلی حلقہ کے لوگوں نے اپنے رکن اسمبلی وزیر شیام کے تئیں ناراضگی ظاپر کرتے ہوئے کہا کہ 'حلقہ میں شیام رجک کے ذریعے کسی بھی طرح کے فلاح و بہبود کا کام نہیں کیا گیا ہے۔

بہار: رکن اسمبلی کے تئیں عوام میں ناراضگی
بہار: رکن اسمبلی کے تئیں عوام میں ناراضگی

By

Published : Jul 11, 2020, 7:39 PM IST

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات نزدیک ہے, لیکن دارالحکومت پٹنہ کے کئی اسمبلی حلقہ کے لوگوں میں اپنے رکن اسمبلی کے تئیں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

بہار: رکن اسمبلی کے تئیں عوام میں ناراضگی۔ ویڈیو
اس دوران پھلواری شریف اسمبلی حلقہ کے لوگوں نے اپنے رکن اسمبلی وزیر شیام پر ناراضگی ظاپر کرتے ہوئے کہا کہ 'حلقہ میں شیام رجک کے ذریعے کسی بھی طرح کے فلاح و بہبود کا کام نہیں ہوا ہے ، وہ صرف انتخاب کے وقت حلقہ میں ووٹ کے لئے آتے ہیں اور جیت کر چلے جاتے ہیں پھر لوٹ کر نہیں آتے ۔

وہیں پھلواری شریف کے موہن کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد آج تک وہ اسمبلی حلقے میں نہیں آئے ہیں جب انتخاب کا وقت آتا ہے تو ہاتھ جوڑ کر پہنچ جاتے ہیں۔ ان کو صرف ووٹ کی ضرورت ہے۔


پھلواری شریف گاوں کے رہائشی روندر کمار نے شیام رجک پر ناراضگی ظاپر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہم لوگوں کا راشن کارڈ نہیں بنا ہے. صرف کاغذ میں موجود ہے. انہوں نے کہا کہ جب راشن کے لئے جاتے ہیں تو کارڈ مانگا جاتا ہے جس سے ہم لوگ راشن سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے .

محتوانا محلے کے رہنے والے شوکت نے کہا کہ 'ان لوگوں کا درد سننے آج تک نہ شیام رجک آئی نہ ہی رکن پارلیمان رام کرپال یادو، صرف انتخاب کے وقت ووٹ کے لئے ہاتھ جوڑ کر چلے آتے ہیں.




ABOUT THE AUTHOR

...view details