کئی گاؤں پوری طرح سے سیلاب کی زد میں ہیں ۔ لوگوں کے آنگن تک میں پانی داخل ہونے لگا ہے۔ ایسے علاقے جہاں سیلاب کا پانی تیزی سے اپنی زد میں لے رہا ہے وہاں کے لوگوں نے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے اونچے مقامات پر تمبو لگاکر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہی نظارہ دربھنگہ کے صدر تحصیل کے کاکر گھٹی، کھرتھوا، بجلی سمیت درجنوں گاؤں کے لوگوں کا ہے۔ جن کے گاؤں میں کملا ندی میں تغیانی آنے کے سبب تیزی سے پانی پھیل رہا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے این ایچ 57 کو ہی اپنا آشیانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔