اردو

urdu

ETV Bharat / state

'امن وامان کے ساتھ عید الاضحی منائی جائے گی' - بارہ بنکی میں عید الضحی

بارہ بنکی میں عید الضحی امن وامان کے ساتھ منائی جائے اس کے لیے بدھ کو ضلعی سطح پر پیس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

'امن وامان کے ساتھ عید الضحی منائی جائے گی'

By

Published : Aug 7, 2019, 8:26 PM IST


اجلاس میں عیدالضحی کے دن صاف صفائی اور سکیورٹی کے مسئلہ پر ہدایات کے ساتھ قربانی اور جانوروں کو لیکر ہو رہی افواہوں کو بھی واضح کیا گیا۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے قدیم روایت میں جس طرح سے جو ہوتا چلا آرہا سب کچھ اسی طرح سے ہوگا۔

'امن وامان کے ساتھ عید الضحی منائی جائے گی'


ڈی آر ڈی اے کے آڈٹوریم میں اس اجلاس میں ضلع کے تمام اعلی افسر، عوامی نمائندہ اور پیس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں امن امان کے ساتھ تہوار منانے کے لیے پیس کمیٹی کے ممبران نے انتظامیہ کو کئی ضروری تجاویز دیں۔

پیس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی ایم نے تمام تجاویز کی سماعت کرنے کے بعد انتظامیہ کو صاف صفائی کے ساتھ تمام مسائل کو وقت پر حل کرانے کی اپنے اہلکاروں کو ہدایت دی۔

ڈی ایم نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی عید الضحی امن و امان کے ساتھ منائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details