اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹنہ: اردو کے فروغ کے لیے سمینار و مشاعرہ کا انعقاد

بہار حکومت کی دوسری زبان اردو کی فروغ کے لیے 'فروغ اردو سمینار و مشاعرہ' ہندی بھون میں انعقاد گیا۔

پٹنہ: اردو کے فروغ کے لیے سمینار و مشاعرہ کا انعقاد
پٹنہ: اردو کے فروغ کے لیے سمینار و مشاعرہ کا انعقاد

By

Published : Sep 11, 2021, 6:50 PM IST

پٹنہ: حکومت بہار کی دوسری سرکاری زبان اردو کے فروغ و تشہیر و اشاعت منصوبہ کے تحت " آج فروغ اردو سمینار و مشاعرہ" کا انعقاد ہندی بھون میں کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح مہمانان کرام نے شمع روشن کر کے کیا۔

اس موقع پر شہر کے معزز دانشوران، سماجی کارکنان، خواتین اور اسکول کے طلبا و طالبات بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شریک ہوئے۔


پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع اقلیتی افسر اور اردو زبان سیل پٹنہ رشمی جھا نے کہا کہ اردو زبان بھارتیوں کی زبان ہے، یہ ایک ایسی زبان ہے جس سے آپسی بھائی چارہ کی خوشبو آتی ہے، آج ہم روز مرہ کی زندگی میں جو بھی الفاظ استعمال کرتے ہیں ان میں زیادہ تر الفاظ اردو کے ہی ہوتے ہیں، یہ کسی مذہب کی زبان نہیں بلکہ سبھی کی زبان ہے۔

وہیں سنیتا کماری سماجی کارکن نے کہا کہ میں اردو نہیں جانتی تھی مجھے یہ احساس تھا کہ یہ صرف ایک قوم کی زبان ہے مگر جب میں اس تعلق سے تحقیق کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سبھی کی زبان ہے، اور پھر میں اردو زبان سیکھی اور آج میں بہترین اردو بولتی ہوں۔

ویڈیو

اس موقع پر معروف کہانی کار رمیش چندر معاون ڈائریکٹر محکمہ تعلیم، ڈاکٹر توقیر عالم صدر شعبہ اردو مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی، ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی صدر شعبہ اردو ویمنس کالج پٹنہ اور ڈاکٹر ممتاز جہاں سماجی کارکن نے بھی اردو زبان و ادب کے تعلق سے اپنا اظہارِ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:



دوسرے سیشن میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا، شعراء میں معین گریڈیہوی، اسامہ خان، نیلانشو رنجن، حنا رضوی، کاظم رضا، آرادھنا پرساد، سمیر پریمل، صدف اقبال اور مزاحیہ شاعر چونچ گیاوی نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نور عالم نے انجام دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details