اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: پٹنہ میں کورونا کے 48 نئے معاملے

پٹنہ میں 44 علاقے ابھی بھی کنٹینمنٹ زون میں شامل ہیں۔ اب تک 50126 گھروں میں 252641 لوگوں کا سروے کیا گیا۔

پٹنہ میں کورونا کے 48 نئے معاملے
پٹنہ میں کورونا کے 48 نئے معاملے

By

Published : Jun 24, 2020, 2:14 PM IST

دارالحکومت پٹنہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 48 کورونا متاثرمریض پائے گئے ہیں۔ پٹنہ کا دھاراوی کہا جانے والا علاقہ کملا نہرو نگر سلم بستی کے 11 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

پٹنہ کے ڈی ایم کمار روی نے جائزہ مٹنگ کے دوران کہا کہ ''پٹنہ ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو روکنے کیلئے بیداری مہم ضروری ہے۔''

پٹنہ میں کورونا کے 48 نئے معاملے

سیول سرجن کے مطابق کملا نہرو نگر سلم بستی میں پائے گئے 11 مثبت مریضوں میں کوئی مہاجر مزدور ہے جس کی وجہ سے اس بستی میں انفکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔

پٹنہ میں کورونا کے 48 نئے معاملے

انہوں نے کہا کہ یہاں کے تمام لوگوں کی جانچ کی جائے گی تاکہ لوگوں کو انفکشن سے بچایا جا سکے۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض مسوڑھی میں ملے ہیں سیول سرجن کے مطابق مسوڑھی میں جو مریض ملے ہیں ان سب کا تعلق پالی گنج منعقد ہوئی شادی سے ہے جس میں شادی کے دوسرے روز ہی دولہے کی موت ہوگئی تھی وہ گڑگاؤں سے واپس آ یا تھا۔

پالی گنج اور دھنروا میں کورونا کے معاملے کے بعد پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی ایم نے بتایا کہ ''پٹنہ ضلع کے 81 میں 44 علاقے اب بھی کنٹینمنٹ زون میں شامل ہیں۔

کنٹینمنٹ زون کے 50126 گھروں میں 252641 لوگوں کا سیمپل لیا گیا تھا، کسی میں بھی کورونا کے علامات نہیں ملے ہیں جبکہ گھر کے قرنطینہ میں رہنے والے 12354 باہر سے آنے والے مزدوروں کے گھر کا سروے کیا گیا ہے جن میں 37 مریض ملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details