اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیس ڈائری ریاستی حکومت کب ڈیجیٹل بنائے گی

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست کے پولیس تھانوں میں کیس ڈائری کو ڈیجیٹل بنائے جانے کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا۔

کیس ڈائری ریاستی حکومت کب ڈیجیٹل بنائے گی
کیس ڈائری ریاستی حکومت کب ڈیجیٹل بنائے گی

By

Published : Dec 13, 2019, 2:31 AM IST

اوم پرکاش کی مفاد عامہ کی عرضی پر پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ پٹنہ اور نالندہ کے 80تھانوں میں پہلے سے کام کر رہے 5.5 کمپیوٹر کی تفصیل پیش کریں ان تھانوں میں کمپیوٹر سے کام کیوں نہیں ہو رہا ہے عدالت نے ریاستی حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ کمپیوٹر آپریٹر آئی او ایس انویسٹیگیٹنگ آفیسر کو ٹریننگ دینے کے لیے حکومت نے کیا قدم اٹھایا ہے۔

عدالت نے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری کو 4 ہفتے میں حلف نامہ دائر کر پوری تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اس معاملے کی دوبارہ سماعت آئندہ 9جنوری 2020 کو کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details