21 دسمبر کو پھلواری شریف میں بہار بند کے دوران ان احتجاج پر تشدد ہوجانے کے بعد 18 برس نوجوان عامر حنظلہ غائب ہوگیا تھا جس کا ابھی تک کوئی بھی سراغ نہیں ملا۔
پٹنہ: مظاہرے کے دوران غائب ہونے والا نوجوان ہنوز لاپتہ - بہار بند
گزشتہ 21 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار بند کے دوران پھلواری شریف میں ہوئے تشدد کے دوران عامر حنظلہ نامی نوجوان غائب ہوگیا تھا جس کا اب تک کوئی سراغ نہیں ملا۔
عامر حنظلہ
ای تی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حنظلہ کے والد سہیل احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی احتجاج میں شامل ہوا تھا لیکن مظاہرہ پر تشدد ہونے کے بعد وہ نا جانے کس طرف چلا گیا اور آج تک واپس نہیں آیا۔
انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے دوران تشدد ہونے کے بعد حنظلہ مخالف سمت بھاگا ہوگا اور دشمنوں کے ہاتھ چڑھ گیا ہوگا،
حنظلہ کے والد نے بتایا کہ انہوں نے حنظلہ کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی ہے لیکن ابھی تک حنظلہ کی پتہ نہیں چلا۔