اس وجہ سے بھیڑ میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے، گیا سے دہلی کے لیے چلنے والی ٹرین مہابودھی ایکسپریس میں ویٹنگ تک کی ٹکٹ دستیاب نہیں ہے۔
گیا سے چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کا ازدہام چھہ نومبر 2019 کو گیا ریلوے اسٹیشن سے چلنے والی تمام ٹرینوں سمیت یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں میں مسافروں کا ہجوم تھا ۔
مسافروں کے اس ہجوم پر قابو پانے کے لئے مشرقی سینٹرل ریلوے کے ڈپٹی منیجر اعظم کی سربراہی میں مقامی ریلوے انتظامیہ کے ذریعے مسافروں کو قطاربند کراکر ٹرینوں میں سوار کرایاگیا۔
اس وجہ سے بزرگوں اور خواتین کو مشکلات کاسامنہ کرنا پڑا ہے۔
اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر ریزرویشن کاونٹر، جنرل ٹکٹ کاونٹر، پلیٹ فارم، پارکنگ ایئریا وغیرہ میں سیکوریٹی فورسز کی تعیناتی کرکے مسافروں کی نقل و حرکت پرنگاہ رکھی جارہی ہے۔
ریلوے محکمہ ذرائع کے توسط سے ملی خبر کے مطابق عام دنوں کے مقابلے میں گذشتہ دو تین دنوں میں ریلوے مسافروں کی بڑھی ہوئی بھیڑ کی وجہ سے ریلوے کے کاروبار میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
ٹرینوں میں اتنا بے پناہ بھیڑ ہونے کے باوجود لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ٹرین کے دروازے میں لٹک کر سفر کر جا رہے ہیں۔
اس میں مرد وخواتین دونوں ہی نظر آرہے ہیں ، چھ نومبر کو اتنی بھیڑ تھی کہ درجنوں افراد ٹرین میں سوار نہیں ہوسکے ۔
ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ٹرین میں اتنا ہجوم ہے کہ ٹرین میں سوار ہونے کی جگہ نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ دہلی نہیں جاسکے ہیں ، وہ کسی اور ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔
گیا جنکشن کے کمرشل آفیسر رنجیت کمار نے بتایا کہ ٹرینوں میں رش کے پیش نظر ہم پولیس فورس کے ساتھ مل کر لوگوں کو سہولت کے مطابق ٹرین کی بوگی میں بیٹھا رہے ہیں ۔
اس کے لئے بہت ساری خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں ، پولیس نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے ہیں۔