اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest Against Bihar Govt بہار کے گیا میں حکومت کے خلاف احتجاج

ضلع گیا میں آج اپنی اتحادی پارٹی کی حکومت کے خلاف 'بھاکپامالے'نے احتجاجی مارچ نکالا، مارچ میں حکومت سے زہریلی شراب سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ کی رقم دینے اور انتظامیہ وپولیس کے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہےProtest Against Bihar Government

By

Published : Dec 20, 2022, 7:54 PM IST

مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج
مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج

گیا:بہار میں ان دنوں شراب بندی اور زہریلی شراب سے ہونے والی موتوں پر سیاسی گھمسان ہے۔ اپوزیشن جہاں حکومت پر شراب سے ہوئی موت پر برہم ہے اور سڑک سے لیکر اسمبلی تک سراپا احتجاج ہے وہیں اب شراب سے ہوئی موتوں پر ناراضگی کا اظہار 'مہاگٹھ بندھن' میں شامل پارٹیوں میں ایک بھاکپامالے نے بھی کیا ہے ۔Parties In Mahagathbandhan Protest Against Bihar Government

مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹی کا حکومت کے خلاف احتجاج

بہار میں بھاکپا مالے نے یوم احتجاج منایا ہے۔پارٹی لیڈر طارق انور نے بتایا کہ ضلع گیا میں بھی احتجاجی مارچ نکالا گیا جس میں درجنوں کارکنان ورہنماوں کی شرکت ہوئی۔ اس دوران جلوس میں شامل افراد نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے اس بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'زہریلی شراب پی کرمرنےوالوں کو معاوضہ نہیں ملے گا۔

اس پر بھاکپا مالے کے رہنماؤں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شراب مافیاوں کا سیاسی رہنماؤں اور افسروں کے ساتھ ساز باز ہے۔ زہریلی شراب پی کر اگر کوئی مرا ہے تو اسکی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ حکومت کو معاوضہ دینا لازمی ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کا اس میں کیا قصور ہے۔

مزید پڑھیں:Bihar Assembly بہار اسمبلی اجلاس کے آخری دن بھی اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ

ان کاکہنا ہے کہ حکومت کم ازکم دس لاکھ روپے دے تاکہ انکے اہل خانہ کی کفالت ہوسکے ساتھ ہی تسکروں کی گرفتاری اور قصور وار افسران پر کاروائی کا مطالبہ کیاگیا۔

واضح ہوکہ مارچ امبیڈکر پارک کلکٹریٹ کے پاس سے نکلا جو اہم سڑکوں پر ہوتے ہوئے ٹاور چوک پر پہنچا جہاں پر ایک جلسہ میں تبدیل ہوگیا یہاں پر رہنماؤں نے خطاب کیا Parties In Mahagathbandhan Protest Against Bihar Government

ABOUT THE AUTHOR

...view details