اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ماں کے قدموں تلے جنت ہے'

محرم الحرام کے موقع پر ریاست بہار کے کیمور ضلع کے درگاٶتی بلاک کے ڈمری گاٶں میں شہید اعظم مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

ماں کے قدموں تلے جنت ہے

By

Published : Sep 14, 2019, 11:14 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:34 PM IST

جس میں بہار اتر پردیش اور اڑیسہ سے بھی متعدد بڑے شعرا اکرام کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور لو گوں کوحضرت مُحَمَّد ﷺ کے بتائے راستے پر چلنے اور لوگوں کو گمراہ ہونے سے بچنے کی گزارش کی۔

اڑیسہ سے شرکت کرنے والے شاعر غلام سرور نے نوحہ گری کے انداز میں کعبہ میں آئے رسول۔ باغ سیدا کے پھول آئے۔ آمنہ کے گلشن بچانے کے لیے۔ نظم پیش کی جس سے سینکڑوں لوگوں کی آنکھیں نم ہو گٸں۔

غازی پور اتر پردیش سے آئے عالم دین نے اپنے تقریر میں کہا کہ مذہب اسلام کو یزیدیت سے بچانے کے لیے امام حسین اور ان کے پورے کنبہ نے اپنی جان کی قربانی دے دی۔ جو تا عمر پورے دنیا کو درس دیتی رہے گی۔

تو وہیں مولانا افضل خاں نے کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے اور اس جنت کی کنجی والد ہیں، ماں باپ کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے۔

امبیڈ کر نگر یوپی سے آئے عالم دین نے بھی اصلاحی تقریر کر لوگوں کا دل جیت لیا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details