اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پپو یادو کی گرفتاری سے عوام میں ناراضگی بڑھے گی' - ای ٹی وی بھارت

سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے پپو یادو کی گرفتاری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سرکار کو تنبیہ کی ہے کہ اس سے لوگوں کے اندر سرکار کی تئیں ناراضگی بڑھے گی۔

News bihar
پپو یادو کی گرفتار سے عوام میں ناراضگی بڑھے گی: جیتن رام مانجھی

By

Published : May 11, 2021, 2:27 PM IST

سابق رکن پارلیمان اور جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کی گرفتار پر نیتش سرکار میں شامل ہم پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سرکار کو تنبیہ کی ہے کہ اس سے لوگوں کے اندر سرکار کی تئیں ناراضگی بڑھے گی۔

جیتن رام مانجھی کا ٹوئٹ

جیتن رام مانجھی نے ٹویٹر پر لکھا''کوئی سماجی کارکن اگر دن رات عوام کی خدمت کرے اور اس کے عوض میں اسے گرفتار کیا جائے۔ اس طرح کا واقعہ انسانیت کے لیے خطرناک ہے۔ ایسے معاملوں کی پہلے عدالتی جانچ ہونی چاہیے، نہیں تو عوام کے اندر ناراضگی پیدا ہونا لازمی ہے''

پپو یادو کو کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے الزام میں صبح ان کی رہائش گاہ سے پٹنہ کے گاندھی میدان تھانہ کی پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details