اردو

urdu

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف محاذ آرائی

بہار میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔

By

Published : Jan 10, 2020, 9:50 AM IST

Published : Jan 10, 2020, 9:50 AM IST

پپو یادو
پپو یادو

کشن گنج ضلع میں ہر روز درجنوں جلوس نکلتے ہیں نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ سرکردہ شخصیات بھی ان جلوس کے ذریعہ اپنا احتجاج درج کرا رہی ہیں اور این آر سی و سی اے اے کو ملک مخالف و آئین مخالف قرار دیا جارہا ہے۔

بہار میں شہریت ترمیمی قانون

جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو اسی سلسلے میں آج کشن گنج آئے، سی اے اے اور این آر سی کے خلاف وہ کئی جلسے کو خطاب کئیے ۔

سب سے پہلے دن کے 12 بجے وہ ٹھاکرگنج کے گاندھی میدان سے عوام الناس کو خطاب کئے۔ اس کے بعد ٹیراگاچھ کے لیے روانہ ہوئے ۔

یہاں جہان علی مستان اسٹیڈیم سے احتجاجی جلوس کو خطاب کرنے کے بعد پورنیہ ضلع کے روٹہ بازار کے لیے روانہ ہوئے۔

یہاں بھی وہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف تقریر کئے۔ اس جلسہ کے بعد وہ ہیلی-کاپٹر سے پٹنہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ پپو یادو نے سبھی اجلاس میں تقریر کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت، یوپی اور بہار سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

اپنی تقریر میں پپو یادو نے کہا جو لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے، جنہوں نے ہندوستان کی بہتری کے لیے کبھی نہیں سوچا، جس کو ہندوستان کے آئین کا پتہ نہیں، یہاں کی تہذیب و تمدن سے واسطہ نہیں انہیں ہندوستان بلانے پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ وہ لوگ جن کے آبا و اجداد یہاں کی مٹی میں دفن ہوگئے، جنہوں نے اس ملک کی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، ملک کی ترقی میں برابری کا ساتھ دیا آج انہیں باہر نکالنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

پپو یادو نے پوچھا کہ پچھلے پانچ برسوں میں مرکزی حکومت کا کوئی ایک کام گنا دیجئے جس سے ملک کا بھلا ہو، یہ سرکار صرف ہندو مسلم، ہندوستان پاکستان، گاے گوبر کرکے اپنی سیاست کر رہی ہے۔

پپو یادو نے پلوامہ اٹیک پر بھی سرکار سے سوال پوچھے۔ ساتھ ہی انہوں نے عوام سے این پی آر کے دوران کاغذ نہیں دکھانے کی اپیل کی۔

غور طلب ہے کہ پپو یادو ایسے معاملات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ حالانکہ پپو یادو کے ان دوروں کا کچھ اور مطلب بھی نکالا جا رہا ہے۔ سیاسی گلیاروں میں چرچہ ہے کہ آئیندہ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پپو سیاسی زمین تلاش رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details