جے پرکاش نارائن کی پارٹی جنتا پارٹی نے اس بار 2019 پارلیمانی انتخابات میں ملک کے 23 مقامات سے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
پارٹی نے پٹنہ کے پاٹلی پوترا پارلیمانی حلقہ سے سیوان کی مٹی شہاب الدین کے قریبی کہے جانے والے ننھے عرف پپو خان کو ٹکٹ دیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے پپو خان نے اپنی جیت کو یقینی بتایا۔
پپو خان نے کہا کہ: 'بدعنوانی اور کمزور طبقات پر ہورہے ظلم، دیگر اہم مسائل اور حکومت کی تمام کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کریں گے'۔
انہوں نے کہا کہ :' جے پی تحریک سے نکلے ریاست کے تمام بڑے لیڈروں نے جے پی کے اصولوں کو تار تار کردیا ہے، جے پی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اس پارٹی نے دوسری بار نوجوانوں کو میدان میں اتارا ہے'۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا نام سوان کے ایم پی جو ان دنوں تہاڑ جیل میں قید ہیں ان کے ساتھ جوڑا جاتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ' میں کارکن تھا اور شہاب الدین اسی پارٹی کے ایم پی تھے، ہماری پارٹی کے ایم پی ہونے کی وجہ سے ان سے ہمارے اچھے تعلقات تھے صرف ان سے ہی نہیں لالو یادو سے بھی ہمارے تعلقات تھے'۔