ضلع میں پنچایت الیکشن کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹکاری بلاک کے مختلف پنچایتوں میں صبح سے ہی ووٹنگ زور و شور سے جاری تھی۔ اسی دوران چھٹویں پنچایت کے موجودہ مکھیا داروغہ رائے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے بوتھ پر جارہے تھے، تبھی مخالف میں کھڑے امیدوار اور ان کے حامیوں نے ان پر حملہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین کے ساتھ بھی حملہ آوروں نے بدسلوکی کی۔
اس بات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی نے کھیرا بوتھ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، اس دوران مکھیا امیدوار کے رشتہ دار بھی ووٹ دینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، اس میں وہ خاتون بھی شامل تھیں جو حملے میں زخمی ہوگئی تھیں۔
انہوں نے ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ذریعے پوچھے جانے پر بتایا کہ جن لوگوں نے ان پر حملہ کیا ہے اور بدسلوکی کی ہے ان میں کچھ لوگ یہاں بوتھ پر موجود ہیں، جن کی وہ پہچان کرسکتی ہیں۔ یہ بات سنتے ہی ڈی ایم اور ایس ایس پی نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ دینے سے ہم نہیں روک سکتے، پہلے آپ ایف آئی آر درج کرائیں تب کروائی ہوگی۔