اردو

urdu

ETV Bharat / state

آر جے ڈی رہنما ایوان سے واک آؤٹ کر گئے - بہار

ریاست بہار کی قانون ساز کونسل میں وزیر صحت منگل پانڈے کے جواب کے دوران آر جے ڈی رہنماؤں نے سابق وزیراعلی رابڑی دیوی کی قیادت میں ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

By

Published : Jul 3, 2019, 12:09 AM IST

منگل پانڈے مظفرپور میں بچوں کی موت کے متعلق جواب پیش کر رہے تھے۔

اس پر آر جے ڈی رہنما سبودھ کمار نے کہا آپ دستاویز پڑھنے کے بجائے مخصوص جواب پیش کریں، اس پر انہوں نے جواب نہیں دیا۔

متعلقہ ویڈیو
واک آوٹ کے بعد آر جے ڈی کےسینئر رہنما رام چندر پوروے نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اس حادثے کو کو شرمناک قرار دیا لیکن وزیر اعلی نتیش کمار جو زیرو ٹالرنس کے حمایتی ہیں ہیں انہوں نے اب تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم لوگ ان چیزوں کا جواب جاننا چاہ رہے تھے وہ دستاویز پڑھنے لگے انہوں نے کہا کہ ایوان کی توجہ طلب نوٹس کے دوران دستاویز پڑھنے کی روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفرپور میں مرنے والے بچوں کے قتل کا کوئی قصور وار ہے تو وہ صرف وزیرصحت ہیں اسی لیے انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details