ضلع کے اسٹیشن چوک پر مختلف پارٹیوں کے کارکنان نے بیچ سڑک پر دھرنا دیا اور مرکز ی حکومت اور ریاست کی نتیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مسلح پولیس بل کے خلاف حزب اختلاف کا بھارت بند کا ملا جلا اثر بھاگلپور کے مین بازار ڈی این سنگھ روڈ کی زیادہ تر دکانیں بند رہیں لیکن اس بند کے دوران احتجاج کرنے والوں کی تعداد انتہائی کم نظر آئی۔
بند کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اگر عوام کے نمائندوں کے ساتھ اس طرح مار پیٹ کی جاسکتی ہے تو عام لوگوں کی کے ساتھ کیا کیا جائے گا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ان لوگوں نے مودی اور نتیشن حکومت کو جمہوری اقدار کے لیے خطرہ قرار دیا۔
مسلح پولیس بل کے خلاف حزب اختلاف کا بھارت بند کا ملا جلا اثر بند میں شامل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ مرکز کی مودی حکومت ہو یا ریاست کی نتیش حکومت روزگار کا سوال جب بھی کیا جاتا ہے۔ روزگار دینے کے بجائے نوجوانوں کو پولیس سے لاٹھیاں برساتی ہیں۔ یہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا بھارت بند: ٹرین سرویسز متاثر، 31 ٹرینوں کو روکنا پڑا