اردو

urdu

ETV Bharat / state

کار ڈرائیور کی آٹو ڈرائیور پر فائرنگ

بہار کے ضلع گیا میں آٹو اور کار میں تصادم ہونے کے سبب مشتعل کار ڈرائیور نے آٹو ڈرائیور کو گولی مار دی۔ زخمی آٹو ڈرائیور نے اسپتال جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

بہار کے ضلع گیا

By

Published : Sep 2, 2019, 2:44 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:16 AM IST

شہر گیا میں روڈ ریج کا معاملہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ جہاں آٹو اور کار کے درمیان تصادم کے بعد کار ڈرائیور نے آٹو ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی آٹو ڈرائیور کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ہلاک شدہ آٹو ڈرائیور کی شناخت کوتوالی تھانہ حلقہ کے روی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ایک لکژری گاڑی اور آٹو نادرہ گنج محلے سے آگے پیچھے ہوکر گزررہے تھے تبھی آٹو لکژری کار سے جا ٹکرایا جس کے بعد کار ڈرائیور نے اتر کر آتو ڈرائیور کو پہلے پیٹا اور پھر اس کے بعد اسے گولی مار کر فرار ہوگیا۔

آٹو ڈرائیور کے قتل سے ناراض آٹو ڈرائیور یونین ہڑتال پر چلی گئی ہے۔ اہم شاہراہ سمیت ریلوے اسٹیشن ، سکریہ موڑ بس اسٹیشن وغیرہ پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔ شہر میں ایک بھی آٹو نہیں چل رہے ہیں جس سے عام مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 4:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details