قومی شاہراہ 83 کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے۔ ہائی کورٹ نے شاہراہ کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ کی ہدایت دی ہے۔
سنیچر کو پٹنہ سے جانچ کے لیے پہنچی خصوصی ٹیم نے جہان آباد و گیا کے سرحد کے پاس جائزہ لیا۔ ٹیم کے دورہ کے دوران گیا ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، جہان آباد ڈی ایم نوین کمار، قومی شاہراہ 83 پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، جنوبی بہار سڑک تعمیر محکمہ کے چیف انجنیئر و دیگرموجود تھے۔
حتمی معائنہ کی رپورٹ محکمہ کو روانہ کی جائے گی۔ جہان آباد سے پٹنہ تک 127 کیلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر کا کام حیدرآباد کی ایک کمپنی کررہی تھی تاہم کمپنی نے اپنا کام بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے اب مانا جارہا ہے کہ اس شاہراہ کی تعمیر میں مزید چار تا پانچ سال لگ جائیں گے۔