کشن گنج ضلع کے تحت ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے جنتا دل یونائیٹڈ کے امیدوار کے طور پر سابق ریاستی وزیر نوشاد عالم نے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا۔
اس موقع پر جنتادل یونائیٹڈ کے متعدد رہنماؤں کے علاوہ ضلع صدر پروفیسر بلند اختر ہاشمی سمیت متعدد سرکردہ رہنماؤں و کارکنان موجود تھے۔
واضح رہے کہ کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقہ میں تیسرے مرحلے یعنی 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جس میں ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ بھی شامل ہے اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سےابتک تین امیدوار نے اپنا نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے،جس میں جدیو سے نوشاد عالم ،جاپ سے دیب رتھاور آزادامیدوار کے طور پر ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی گوپال کمار اگروال شامل ہے۔
واضح رہے کہ نوشاد عالم ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے مسلسل دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے، ایک مرتبہ 2010 میں لوک جن شکتی پارٹی سے جبکہ دوسری مرتبہ 2015 میں جنتا دل یونائیٹڈ سے اسمبلی انتخاب میں حصہ لیے اورکامیاب ہوئے تھے۔