پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پرچہ نامزدگی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ امیدوار 20 اکتوبر تک اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکیں گے۔ جبکہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر تک ہے۔
اطلاعات کے مطابق تیسرے مرحلے کے لئے 15 اضلاع میں انتخابات ہونے ہیں۔ جس میں سمستی پور ، ویشالی ، سہرسا ، دربھنگہ ، پورنیا ، کٹھیار ، مدھے پورہ ، کشن گنج ، سپول ، ارریا ، مغربی چمپارن ، مشرقی چمپارن ، سیتامڑھی اور مدھوبنی شامل ہیں۔
ان تمام اضلاع میں متعدد اسمبلی کے 78 نشستوں کے لئے پولنگ ہونا ہے۔