اردو

urdu

ETV Bharat / state

نتیش کمار کی نئی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی؟

بہار میں نتیش کمار کی سربراہی میں 2005 سے بننے والی این ڈی اے حکومت یا اس سے قبل کی حکومت کی حلف برداری کے موقع پر مسلم چہرے کے طور پر کسی ایک رہنما کا وزیر بننا ضروری تھا، لیکن کل کے حلف برداری تقریب میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی بھی مسلم چہرے نے وزیر کے طور پر حلف نہیں لیا ہے۔

no representation of muslims in bihar government
نتیش کمار کی نئی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی؟

By

Published : Nov 17, 2020, 8:16 PM IST

اس متعلق گیا کے سیاسی مبصرین اور سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نتیش کمار بی جے پی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن گئے ہیں، ڈبل انجن کی حکومت میں نتیش کمار ڈکی میں بیٹھے ہیں، جہاں سے وہ صرف اپنی موجودگی درج کرسکتے ہیں لیکن وہ ڈبل انجن کی سرکار کی اسٹیرنگ پر قابو نہیں پا سکتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

سیاسی تجزیہ نگار پروفیسر عبدالقادر شاعرانہ انداز میں کہتے ہیں کہ ' کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، ورنہ یوں ہی کوئی بے وفا نہیں ہوتا'۔

انہوں نے کہا کہ، 'نتیش کمار جس طرح کی سیاست کرتے ہیں اس سے یہ لگتا ہے کہ مسلم چہرے کو وزیر نہ بنانا ان کی مجبوری رہی ہوگی نہ کہ ان کی پسند۔

ظاہر سی بات ہے کہ ان کی سیاست کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا درست ہوگا کہ نتیش کی خواہش رہی ہوگی کہ وہ کسی ایک مسلم کو وزیر بنائیں لیکن جس طرح سے بی جے پی کے وہ جال میں پھنسے ہیں اسے لگتا ہے کہ یہ ہونا ہی تھا۔'

حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ، 'نتیش کمار کی سیاست جس طرح کی رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ نتیش کمار آسانی سے ریموٹ کنٹرول کی طرح ڈیل نہیں ہونگے اور اگر واقعی نتیش کمار اپنی وہی پرانی آئیڈیا لوجی پر چلتے ہیں تو ٹکراؤ کی صورت پیدا ہوگی۔'

سابق وزیر اعلیٰ جتن رام مانجھی کے قریبی دوستوں میں ایک اور ہم پارٹی کے فاؤنڈر ممبر ڈاکٹر ٹی ایچ خان کہتے ہیں کہ، 'نتیش کمار بی جے پی کے اتنے دباؤمیں ہیں کہ انہوں نے اترپردیش میں یوگی آدیتیہ ناتھ کی حکومت کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یوگی پر یوں تو کھلے طور پر الزام ہے کہ وہ مسلم مخالف ہیں باوجود کہ یوگی آدیتیہ ناتھ نے اپنی حلف برداری کے موقع پر کم از کم ایک مسلم چہرے کے طور پر بطور وزیرحلف دلایا تھا لیکن نتیش کمار نے ایسا نہیں کیا ہے جس سے مسلمانوں کو بڑی مایوسی ہاتھ لگی ہے۔'

ان کا ماننا ہے کہ، 'اس سلسلے میں جیتن رام مانجھی کو مداخلت کرنی چاہیے تھی۔ اگر اب نتیش کمار کسی کو وزیر بناتے بھی ہیں تو وہ زیادہ اہمیت کے لائق والا فیصلہ نہیں ہوگا۔ ایک تو مسلم رہنما اپنی قوم کے لیے کچھ زیادہ نہیں کرپاتے ہیں اور ایسے میں ایک دم حکومت سے مسلم نمائندگی ختم کرنا مسلمانوں کے مسائل کو مزید بڑھانے کے مترادف ہے۔'

کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر وجے کمار مٹھو کہتے ہیں کہ، 'بہار میں جو گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کی جاتی تھی اسے نتیش کمار نے ختم کر دیا ہے. سیکولرازم کے علمبردار مسلمانوں کو نتیش کمار نے حاشیہ پر لا کھڑا کر دیا ہے، یہ جمہوریت کے لیے صحیح نہیں ہے۔ مسلمانوں کا بھی ووٹ نتیش کمار کوملا لیکن نتیش نے تحفے میں یہ صلہ دیا ہے۔ بہار کی آپسی محبت اور حصے داری کی آنکھ کو نتیش نے پھوڑ دیا ہے۔'

واضح رہے کہ نتیش کابینہ میں مسلم چہرے کی شمولیت نہیں ہونے سے نتیش کمار کی چوطرفہ مزمت ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے مسلم رہنما اس سلسلے میں بات کرنے سے منع کردے رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو نے اس سلسلے میں جے ڈی یو کے کئی مسلم رہنماؤں سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم کوئی بھی رہنما بات کرنے کو تیار نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:

نتیش کابینہ میں وزارت کی تقسیم


اس بار نتیش حکومت میں محکمہ اقلیتی فلاح کی ذمے داری غیر مسلم رہنما کو دی گئی ہے۔ جے ڈی یو کے کارگزار صدر اشوک چوہدری کو محکمہ اقلیتی فلاح کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details