وزیرصحت نے کہ ریاست میں نئے یونانی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیونکہ پہلے سے ہی ریاستی آیورویدک یونانی ریسرچ یونٹ پٹنہ میں قائم ہے حکومت نے بتایا کہ ریاست میں 784 یونانی ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔
قانون ساز کونسل رکن خالد انور نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا حکومت بہار میں یونانی انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور کتنے یونانی ڈاکٹر حکومت نے اب تک بحال کیے ہیں وزیر صحت منگل پانڈے نے بتایا کہ ریاست میں 884 اسی یونانی ڈاکٹر کے عہدے منظور ہیں جن کے مقابلے میں 784 یونانی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں وزیر صحت نے بتایا کہ ریاستی آیورویدی یونانی ریسرچ یونٹ قدم کنواں پٹنہ میں قائم ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا ریسرچ یونٹ حکومت کھولنے کے لیے غور نہیں کر رہی ہے