انہوں نے دعویٰ کیا کہ'بی جے پی کے دور اقتدار میں مدھوبنی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور جو کام نہیں ہو سکے ہیں، ان تمام کاموں کو کامیاب ہونے کے بعد کیا جائے گا۔'
مدھوبنی میں کوئی عظیم اتحاد نہیں: بی جے پی - بی جے پی
مدھوبنی پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر اشوک یادو نے کہا کہ 'مدھوبنی پارلیمانی حلقہ سے میرے والد گذشتہ دس برس سے رکن پارلیمان ہیں اور اس بار بھی میں کثیر ووٹوں سے کامیابی حاصل کروں گا۔'
madhubani
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اشوک یادو نے کہا کہ 'اس حلقے سے میں کثیر ووٹوں سے کامیابی حاصل کروں گا چونکہ مجھے عوام کا بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ اس حلقے میں عظیم اتحاد اور آزاد امیدوار ڈاکٹر شکیل احمد کے درمیان دوسرے مقام کے لیے مقابلہ جاری ہے۔'
انہوں نے کہا کہ'بہار میں کوئی عظیم اتحاد نہیں ہے اور وزیراعظم صحیح کہتے ہیں کہ یہ مہا گٹھ بندھن نہیں ہے بلکہ مہا ملاوٹ گٹھ بندھن ہے۔'