سشیل مودی نے کہاکہ گذشتہ مالی سال میں مرکزی ٹیکسوں میں ریاست کے حصے کے طور پر 25 ہزار کروڑ روپے کم ملنے اور موجودہ ناموافق حالات کے باوجود بہار حکومت اپنے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گی ۔
بہار: 'ملازمین کی تنخواہ ۔ پنشن میں کمی نہیں کی جائے گی'
بہار کے وزیرمالیات سشیل کمار مودی نے ریاستی ملازمین کی تنخواہ ۔ پینشن سے متعلق سوشل میڈیا کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے آج کہاکہ حکومت ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں کوئی کٹوتی نہیں کرے گی اور اس کی بروقت ادائیگی کی جارہی ہے۔
بہار کے نائب وزیراعلیٰ اور وزیر مالیات سشیل کمار مودی
انہوںنے کہاکہ ریاستی ملازمین کے مارچ کی تنخواہ ۔ پنشن گذشتہ سال کی طرح ہی بروقت ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ مالی بحران کے دور سے گذ رہے مہاراشٹر ، راجستھان ، اڑیسہ ، تلنگانہ اور آندھر پردیش نے جہاں اپنے ملازمین کی تنخواہ میں 50 سے 75 فیصد اور فورتھ گریڈ ملازمین سے 10 فیصدی تک کٹوتی اور ڈیفرڈ پیمنٹ کا فیصلہ لیا ہے وہیں کیرل اپنے سبھی ملازمین سے لازمی کٹوتی کر کے اسے راحت فنڈ میں جمع کررہا ہے ۔