اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: نتیش کمار کے دورے کے پیش نظر تیاریاں مکمل - ڈسٹرک مجسٹریٹ نے جائزہ کے دوران گندگی کو دیکھ کر دفتر کے ملازمین کو پھٹکار بھی لگائی

ڈسٹرک مجسٹریٹ نے جائزہ کے دوران گندگی کو دیکھ کر دفتر کے ملازمین کو پھٹکار بھی لگائی اور کہا کہ صاف ستھرائی کامکمل خیال رکھیں۔

گیا: نتیش کمار کے دورے کے پیش نظر تیاریاں مکمل
گیا: نتیش کمار کے دورے کے پیش نظر تیاریاں مکمل

By

Published : Dec 8, 2019, 2:29 AM IST


ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلی نتیش کمار کے مجوزہ دورے کے لئے ضلعی سطح پر تیاریاں زوروں پر ہیں، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے صدر سب ڈیویزن کے دفتر میں پہنچ کر تیاریوں کاجائزہ لیا۔

گیا: نتیش کمار کے دورے کے پیش نظر تیاریاں مکمل

ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے صدر سب ڈیویزن کے جائزہ کے دوران ٹوٹے شیشے، سنگل کھڑکی اور صاف و صافی کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی۔

ڈسٹرک مجسٹریٹ نے جائزہ کے دوران گندگی کو دیکھ کر دفتر کے ملازمین کو پھٹکار بھی لگائی اور کہا کہ صاف ستھرائی کامکمل خیال رکھیں اور ساتھ ہی یہاں شکایت ومسائل کو لیکر آنے والوں کے بیٹھنے کامعقول نظم کیا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے دفتر کے اندر اور باہر لگے پرانے پوسٹروں کو ہٹا کر نئے پوسٹر لگا کر حکومت کے منصوبوں کی جانکاری دینے کی ہدایت دی ۔

وزیراعلی نتیش کمار ضلع گیا کے دورہ پر آنے والے ہیں حالانکہ ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ملی معلومات کے تحت 19 دسمبر کو وزیراعلی ضلع کا دورہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details