اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے ڈی یو مرکزی کابینہ میں شامل نہیں ہوگا: نتیش کمار - جے ڈی یو مرکزی کابینہ میں شامل نہیں

جے ڈی یو کے قومی صدر اور ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی مرکزی کابینہ میں شامل نہیں ہوگا۔

جے ڈی یو کے قومی صدر اور ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

By

Published : Oct 31, 2019, 1:18 PM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے جب ان کی پارٹی کے بارے میں مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے پوچھا گیا تو انہوں نے سیدھے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

جے ڈی یو کے قومی صدر اور ریاست بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

آر جے ڈی رہنما کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

دہلی میں جے ڈی یو کی قومی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس کے بعد جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا تھا کہ جے ڈی یو کو اگر تعداد کے تناسب سے پارلیمنٹ میں جگہ مل جاتی ہے تو وہ مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس بیان کے بعد سیاسی بیان بازی میں شدت آگئی تھی۔ اپوزیشن کے لوگ جنتا دل یونائیٹڈ کو مسلسل نشانہ بنا رہے تھے۔

نتیش کمار نے تمام طرح کے بیانات کو خارج کر دیا اور کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ نتیش کمار نے اس بارے میں ایک چھوٹا سا بیان دیا لیکن جس طرح انہوں نے کہا تمام قیاس آرائوں کا بازار جو گرم تھا وہ ختم ہو چکا ہے۔ مستقل طور پر یہ سیاسی بیان بازی شدت اختیار کر رہی تھی کہ شیوسینا کی طرح جنتا دل یونائیٹڈ بھی اب مرکز میں چالیں چلنے لگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details