ریاست بہار کی نئی حکومت بہت جلد کابینہ کی توسیع کرے گی۔ بی جے پی کے فیصلے کے فوراً بعد کابینہ کی توسیع کا امکان بتایا جا رہا ہے۔
دراصل ریاستی کابینہ کی توسیع کے امکانات بہت دنوں سے ہیں لیکن آج سے شروع ہوئے کھرماَس کے تہوار کی وجہ سے بتایا جا رہا تھا کہ مکر سنکرانتی کے بعد یعنی 15 جنوری کے بعد ہی کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔
لیکن ان تمام قیاس آرائیوں پر آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بریک لگاتے ہوئے اپنی طرف سے واضح کر دیا کہ 'وہ تیار ہیں، بی جے پی جب چاہے کابینہ کی توسیع کر سکتی ہے۔'